مکہ مکرمہ میں ایک گاڑی مسجدِ حرام کے گیٹ سے ٹکرا گئی جس کے ڈرائیور کو غیر قانونی عمل کے باعث گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق یہ واقعہ سعودی وقت کے مطابق گزشتہ روز رات 10 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا جب ایک ہیونڈائی کار مسجدِ حرام کے گیٹ سے ٹکرا گئی جس سے حکام کو محسوس ہوا کہ ڈرائیور نے مسجدِ حرام میں گاڑی داخل کرنے کی کوشش کی۔
مسجدِ حرام میں ہزاروں مسلمان ہر روز طواف کیلئے موجود رہتے ہیں، گاڑی کے داخلے کے باعث نمازیوں اور عبادت گزاروں کی جانوں کو خطرہ لاحق تھا، جس پر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حرمین شریفین کی طرف سے بتایا گیا کہ ڈرائیور کو شاہ فہد ایکسپینشن کے اندر سے گرفتار کیا گیا جبکہ واقعے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
UPDATE | A Hyundai car, beige colored, collided at Door 89 of Masjid Al Haram at 10:25 pm And the driver was arrested inside the expansion of King Fahad No one was hurt, Alhamdulillah pic.twitter.com/C4TX6cvODs
— Inside the Haramain (@insharifain) October 30, 2020
یہ بھی پڑھیں: مکہ میں غیرمجاز داخلے پر10 ہزار ریال جرمانہ عائد ہوگا