بشریٰ انصاری کا ملکۂ ترنم نور جہاں کو خوبصورت انداز میں خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بشریٰ انصاری کا ملکۂ ترنم نور جہاں کو خوبصورت انداز میں خراجِ تحسین
بشریٰ انصاری کا ملکۂ ترنم نور جہاں کو خوبصورت انداز میں خراجِ تحسین

منفرد صلاحیتوں کی حامل پاکستانی فنکارہ بشریٰ انصاری نے ملکۂ ترنم نور جہاں کو خوبصورت انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور اپنی مدھر آواز میں ایک گیت بھی سنایا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ملکۂ ترنم کا ایک گیت گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

ملکۂ ترنم نور جہاں کا گیت جا جا وے تینوں دل دتا، دے دتا اللہ واسطے گنگناتے ہوئے متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بشریٰ انصاری کو سراہا اور انہیں دادو تحسین سے بھی نوازا۔

اپنی ویڈیو کے کیپشن میں ادکارہ بشریٰ انصاری نے ملکۂ ترنم نور جہاں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈم نور جہاں، میں آپ کو یاد کر رہی ہوں۔

ایک منٹ پر مشتمل مختصر ترین ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر متعدد مداحوں نے پسندیدگی کی سند عطا کردی اور بہت سے لوگوں نے ویڈیو پر تعریفی تبصرے بھی کیے۔

ماضی میں معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا سے اختلاف اور وائرل ہونے والی رقص کی ویڈیوز پر بشریٰ انصاری کو سوشل میڈیا پر تنقید کا بھی سامنا رہا ہے۔

بشریٰ انصاری نے پی ٹی وی کے شوز آنگن ٹیڑھا، شو ٹائم، رنگ ترنگ، ایمرجنسی وارڈ اور کامیڈی سیریز ففٹی ففٹی سمیت متعدد پراجیکٹس پر کام کرکے شہرت کمائی۔

یہ بھی پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کیلئے نامزد ستاروں کی مکمل فہرست

Related Posts