کوئٹہ دشت روڈ: ڈیوٹی پر موجود وین کے قریب دھماکا، 4 پولیس اہلکار زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ دشت روڈ: ڈیوٹی پر موجود وین کے قریب دھماکا، 4 پولیس اہلکار زخمی
کوئٹہ دشت روڈ: ڈیوٹی پر موجود وین کے قریب دھماکا، 4 پولیس اہلکار زخمی

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں معمول کے گشت کے دوران وین کے قریب  ہونے والے زوردار دھماکے سے وین کے اندر بیٹھے  4پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

کوئٹہ کے علاقے دشت روڈ میں  گزشتہ شب پیش آنے والے اس واقعے کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو ساتھی پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔

دھماکے کے فوراً بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی اور نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا، تاہم دھماکے کرنے والے ملزمان کا اب تک پتہ نہیں چل سکا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ سے دولہا بنے ہوئے دو سگے بھائی موقعے پر جاں بحق

کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران دھماکے سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے، تاہم اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جو اطمینان کی بات ہے، تاہم دھماکا کس دہشت گرد یا جرائم پیشہ شخص نے کیا، یہ معلوم کرنے کی کوشش جاری ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی آمد کے بعد  وقوعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جار ہے ہیں تاکہ دھماکے کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔

کوئٹہ پولیس کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مقامی ساختہ  2 سے 3 کلوگرام دھماکہ خیز مواد کو موٹر سائیکل کے ذریعے لایا گیا جسے بعد ازاں ریموٹ کنٹرول سے کام میں لایا گیا۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ زخمیوں کو بہترین طبی علاج مہیا کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل شمالی وزیر ستان کے علاقہ اسپین وام میں پیٹرولیم کمپنی کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2ایف سی اہلکاروں سمیت 6افراد شہید ہوگئے جبکہ 4 ایف سی کے جوانوں سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش میں مصروف  مری پیٹرولیم پروڈکشن کمپنی کی گاڑی پر  مسلح دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کردیا جس کے نتیجےمیں کمپنی کے 4 ملازمین اور 2 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔ 

مزید پڑھیں: وزیرستان میں پیٹرولیم کمپنی کی گاڑی پرحملہ،2ایف سی اہلکار4ملازمین شہید

Related Posts