کراچی: انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مہران ٹاؤن کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے روپوش ملزم کو گرفتار کرلیا۔
مہران ٹاؤن کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تحریکِ طالبان پاکستان مفتی شاکر اللہ گروپ کے کارندے محمد اعجاز عرف عادل ولد خیال محمد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے خوف سے 7 سال سے روپوشی اختیار کر رکھی تھی، ملزم کا بھائی الیاس بھی اس سے قبل متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، الیاس جیل سے ضمانت پر نکلنے کے بعد سے روپوش ہے۔
کراچی میں پولیس نے 13 سالہ مغویہ کو بازیاب کروالیا، ملزمان گرفتار
حکام نے بتایا کہ ملزم سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔