وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور انہیں دھرنے سے روکنے کا ٹاسک سونپ دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں وزیراعظم نے وفاقی وزیر کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور دھرنا روکنے کیلئے کوششوں کا ٹاسک سونپ دیا۔
وزیر اعظم نے وفاقی وزیر سے دھرنے سے متعلق تمام معلومات طلب کرتے ہوئے دھرنے کی سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ جس کے بعد قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مولانا نور الحق قادری جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان آج یا کل اس حوالے سے ایک اجلاس بلائیں گے اور اجلاس کے دوران سفارشات پر قریبی لوگوں سے مشاورت کریں گے، حکومت کی طرف سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طریقے سے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کو روکا جائے۔
خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو حکومت کیخلاف آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔