کچرہ صفائی کی مہم، عائشہ عمر نے منوڑہ کے ساحل پر ڈیرے ڈال لیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، عائشہ عمر منوڑہ کے ساحل پر کچرہ صفائی کی مہم میں شریک
کراچی، عائشہ عمر منوڑہ کے ساحل پر کچرہ صفائی کی مہم میں شریک

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عاشہ عمر نے کچرہ صفائی مہم میں شرکت کیلئے کراچی میں منوڑہ کے ساحل پر ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ مجھے ساحلِ سمندر سے محبت اور وقتاً فوقتاً ساحل کی سیر سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے۔

یلغار، رہبرا اور کراچی سے لاہور سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ ہر اتوار کے روز آپ مجھ سے ساحلِ سمندر پر ملاقات کرسکتے ہیں۔

مشہورومعروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ جب مجھ سے صفائی کی زبردست مہم کے متعلق پوچھا گیا تو میں چھلانگ لگا کر اس میں شریک ہوگئی جس کی مجھے بہت خوشی ہے۔

معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ میں کوکا کولا کی ساحلِ سمندر صفائی مہم کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں جو منوڑا میں جاری ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ہم ذمہ دار شہری بنیں۔

اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ ذمہ دار شہری بن کر ہمیں ساحل جیسے خوبصورت مقامات کو تباہی سے بچانا ہے اور سمندروں سے کچرہ صاف کرنا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

عائشہ عمر نے کہا کہ ہم نے ایک ٹیم بن کر سیکڑوں پلاسٹک کی بوتلوں سمیت بہت سا کچرہ صاف کیا، پلاسٹک سے سمندری حیات اور ماحولیاتی نظام تباہ ہورہا ہے۔

انہوں نے ساحل سمندر پر صفائی مہم کے متعلق مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم مل جل کر بڑی تبدیلی لاسکتے ہیں۔ مل جل کر ہی اصلی جادو کیا جاسکتا ہے۔ 

 

Related Posts