آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ،حکومت نےنیامسودہ تیارکرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan meeting

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے سینیئر ارکان اور قانونی ٹیم کے ہنگامی اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے نیا مسودہ تیار کرلیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کے سینئر ارکان اور قانونی ٹیم کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی، اجلاس میں وزیردفاع پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل و سابق وزیر قانون فروغ نسیم، اٹارنی جنرل انور منصور اور ماہر قانون بابر اعوان سمیت سیکریٹری قانون بھی شریک تھے۔

اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کی آج کی سماعت پر مشاورت کی گئی اور قانونی ٹیم وزیراعظم اور کابینہ کو سماعت سے متعلق بریفنگ دی جب کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ،سپریم کورٹ کی حکومت کوکل تک حل نکالنےکی  مہلت

اجلاس میں عدالتی اعتراضات دور کرنے سے متعلق ڈرافٹ تیار کر لیا گیا جبکہ آئندہ متوقع وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل کیے جانے کے بعدآج طویل سماعت ہوئی تھی جس کے بعدعدالت عظمیٰ نے حکومت کومعاملےپرکل تک حل نکالنے کی مہلت دے دی ہے ۔

Related Posts