اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کا معاملہ،دوسرا ٹیکسی ڈرائیور بھی گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کا معاملہ،دوسرا ٹیکسی ڈرائیور بھی گرفتار
اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کا معاملہ،دوسرا ٹیکسی ڈرائیور بھی گرفتار

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر کی بیٹی پر تشدد کے کیس میں ملوث دوسرے ٹیکسی ڈرائیور کو حساس ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔

حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ایک ٹیکسی ڈرائیور پہلے ہی زیرِ حراست میں لیا جاچکاتھا جبکہ دوسرے ڈرائیور کی گرفتاری کے بعد تیسرے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں 2 ٹیکسیاں استعمال کی گئی تھیں، اور اب تک 2 ٹیکسی ڈرائیور گرفتار کر لیئے گئے ہیں۔

افغان سفیر نجیب اللّٰه علی خیل نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کسی اور خاتون کی تصویر غلط طور پر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جسے وہ جانتے تک نہیں۔

واضح رہے کہ واقعہ 16 جولائی کو اسلام آباد میں پیش آیا تھا جس کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ داخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی تھی کہ ملزمان کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیئے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواء اور تشدد کا معاملہ ناقابلِ برداشت ہے، سفارت کاروں اور ان کے اہلِ خانہ کی سیکیورٹی کیلئے پُرعزم ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ افغان سفارت خانے نے اطلاع دی تھی کہ افغان سفیرکی بیٹی پر کار میں سوار ہوتے وقت حملہ کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس نے فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم آج بھمبر اور میر پور آزاد کمشیر میں جلسوں سے خطاب کریں گے

Related Posts