کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے مریم نواز کی تنقید پر گھر سے بھاگنے کا طعنہ دیتے ہوئے جھوٹی اورجعلسازقراردیدیا۔
عامرلیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ مریم صاحبہ !ہم نےآپ کے گھر کی عورتوں کو جو سیاست میں نہیں ہیں انہیں کچھ نہیں کہا۔ بشریٰ بھابھی ہماری ماں جیسی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں الگ ہواہوں لیکن خان صاحب اور بھابھی کی عزت کے لیے کھڑا ہوںُ ،وہ جادو ٹونہ کرتیں تو گھر سے بھاگنے والی پر اس کا زیادہ اثر ہوتا کہاں پاک پتنُ کی درویش اور کہاں جھوٹی جعلساز۔
مریم صاحبہ ہم نےآپ کے گھر کی عورتوں کو جو سیاست میں نہیں کچھ نہیں کہا بشری بھابھی ہماری ماں جیسی ہیں ،میں الگ ہواہوں لیکن خان صاحب اور بھابھی کی عزت کے لیے کھڑا ہوںُ ،وہ جادو ٹونہ کرتیں تو گھر سے بھاگنے والی پر اس کا زیادہ اثر ہوتا کہاں پاک پتنُ کی درویش اور کہاں جھوٹی جعلساز
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) October 13, 2021
اس سے قبل مریم نواز نے کہا تھا کہ عمران خان جادو ٹونہ کے ذریعے ملک کو چلا رہے ہیں، جنترمنتر سے پیٹرول اور آٹا سستا کیوں نہیں کرتے؟ ۔کیا آپ نے قوم کو بیوقوف سمجھ رکھا ہے؟۔
مزید پڑھیں:
مریم نواز کی کردار کشی پر ن لیگ نے بشریٰ بی بی کو نشانہ پر رکھ لیا
وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر اختلافات کی خبریں مسترد کردیں، ذرائع
گرفتاری سے ڈرتی ہوں نہ نیب سے، مجھے گرفتاری سے کوئی فرق نہیں پڑتا، درخواست کو پڑھ کر لگا جیسے بچے ڈر رہےہیں، مجھے ڈرانے والے بھول میں ہیں، عمران خان آئینی وزیراعظم ہیں نہ منتخب، وہ سلیکٹڈ ہیں۔