کراچی میں ایڈووکیٹ نے گھر میں داخل ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ایڈووکیٹ نے گھر میں داخل ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا
کراچی میں ایڈووکیٹ نے گھر میں داخل ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

شہر قائد میں ایک ایڈووکیٹ نے گھر میں ڈکیتی کی نیت سے  داخل ہونے والے 2 ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقعے پر ہلاک ہو گئے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق صبح سویرے چار ڈاکو لوٹ مار کی غرض سے گھر میں داخل ہوئے تو مالک مکان ایڈووکیٹ نے ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دوڈاکو موقعے پر مارے گئے، تاہم باقی دو فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت خمیسو عرف افغانی اور شہزور کے نام سے کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سعودی حکام کا شیر خوار بچی پر تشدد کرنے والے سفاک فلسطینی باپ کی تحقیقات کا حکم

ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے والے ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ میں نے  اپنے پستول سے ڈاکوؤں پر سیلف ڈیفنس کی نیت سے فائرنگ کی، انہیں قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا جبکہ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے  ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

سندھ کے ضلع شکارپور سے تعلق رکھنے والے  ڈاکوؤں خمیسو اور شہزور کا کریمنل ریکارڈ اکٹھا کیا جارہا ہے تاکہ مقدمے کی تفتیش میں مدد مل سکے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول، میگزین اور 9 ایم ایم کے 8 خول برآمد ہوئے ہیں جبکہ  پولیس نے اہل خانہ کے بیانات بھی قلمبد کر لیے ہیں۔

پولیس نے تفتیش کی غرض سے فائرنگ کرنے والے ایڈووکیٹ کا پستول بھی قبضے میں لے لیا ہے جبکہ جائے واردات سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے لائی جاسکیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے سولجر بازار سے دو ملزمان کو موٹر سائیکل چرانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔علاقہ پولیس کے مطابق ناصر اور جاوید نامی دونوں ملزمان متعدد مقدمات میں مطلوب تھے ۔گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سےکراچی کے علاقے پریڈی سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور ایک عدد پستول برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: موٹر سائیکل چرانے والے دو ملزمان کراچی سے گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

Related Posts