کراچی میں گاڑی اور موٹر سائیکل کا تصادم، 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں گاڑی اور موٹر سائیکل کا تصادم، 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق
کراچی میں گاڑی اور موٹر سائیکل کا تصادم، 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

کراچی میں گاڑی اور موٹر سائیکل کے تصادم کے باعث 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ پنجاب کالونی کے قریب پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پنجاب کالونی کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1 فرد زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

گلشنِ معمار میں ڈمپر اور موٹر سائیکل کا تصادم، 3 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد کے قریب گاڑی کھائی میں گرگئی، 2افراد جاں بحق

گاڑی اور موٹر سائیکل کے ٹکرا جانے کے باعث جاں بحق شہریوں میں 2 خواتین اور 1 مرد شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمی فرد کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گلشنِ معمار میں ڈمپر اور موٹر سائیکل کے تصادم کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہوگیا تھا۔

آج سے 3 روز قبل گلشنِ معمار بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے2 موٹر سائیکلز پر سوار 3افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ 

قبل ازیں خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے قریب گاڑی پل سے کھائی میں گر گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

 ایبٹ آباد کے قریب گاڑی پل سے گزرتے ہوئے آج سے 4 روز قبل کھائی میں جا گری۔ خوفناک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

Related Posts