راولپنڈی، جی ٹی روڈ ہائیکورٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے 5 گاڑیوں کو کچل دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: ایک تیز رفتار ڈمپر نے جی ٹی روڈ ہائیکورٹ کے قریب 5 گاڑیوں کو کچل دیا، جس میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

راولپنڈی میں جی ٹی روڈ ہائیکورٹ کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے پانچ گاڑیوں کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جبکہ 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، ڈمپر سیمنٹ ک بوریوں سے لدا ہوا تھا، اترائی پر بریک فیل ہونے کے باعث ڈمپر سڑک پر قطار میں آہستہ رفتار سے جارہی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کراچی میں قتل، پولیس نے ملزمان گرفتار کر لیے

حادثے کے باعث ایک شخص موقع ہی پر جاں بحق ہو گیا، حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈمپر کی رفتار بھی تیز تھی اور اسے رفتار کے حوالے سے تنبیہہ بھی کی گئی تھی۔

Related Posts