ٹرین آتشزدگی: فرائض میں غفلت برتنے پر پاکستان ریلوے کے 6 افسران معطل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹرین آتشزدگی: فرائض میں غفلت برتنے پر پاکستان ریلوے کے 6 افسران معطل
ٹرین آتشزدگی: فرائض میں غفلت برتنے پر پاکستان ریلوے کے 6 افسران معطل

تیز گام ٹرین حادثے کے دوران فرائض میں غفلت برتنے والے پاکستان ریلوے کے 6 افسران کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ معطلی کا فیصلہ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے کی ابتدائی تحقیقات میں کیا گیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق گریڈ 17 اور 18 کے 6 افسران  جنہیں تیز گام ٹرین حادثے کے دوران غفلت کا مرتکب پایا گیا  ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے ، گزشتہ ایک سال میں ریکارڈ 80 ٹرین حادثات ہوچکے ہیں

کراچی ڈویژن کے کمرشل آفیسر جنید اسلم، اسسٹنٹ کمرشل آفیسر عابد قمر شیخ، راشد علی، احسان الحق جبکہ اس کے علاوہ سکھر ڈویژن کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے پولیس دلاور میمن اور حبیب اللہ خٹک کو معطل کردیا گیا ہے۔

فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے (ایف جی آئی آر) کی طرف سے تیز گام ٹرین آتش زدگی کے افسوسناک واقعے پر 2 ہفتوں میں رپورٹ پیش کی جائے گی جس میں واقعے کی تفصیلی وجوہات بیان کی جائیں گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل تیزگام آتش زدگی کے افسوسناک حادثے کے باعث جاں بحق ہونے والے 74 افراد کی لاشوں  میں سے 17 کی شناخت ہوئی۔

لیاقت پور، رحیم یار خان اور ملتان کے ہسپتالوں میں موجود جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ45 ورثاء کے ڈی این اے کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لاہور روانہ کیے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: تیزگام آتشزدگی: جاں بحق ہونے والے 74 افراد میں سے 17 کی شناخت ہو گئی

Related Posts