شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، 2جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، 2جوان شہید
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، 2جوان شہید

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے اور دو زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والے جوانوں کی شناخت نائیک ظہیر عباس کے نام سے کی ہے جن کی عمر 38 سال ہے جبکہ رہائش ضلع خوشاب کی ہے۔

لانس نائیک معراج الدین جن کی عمر 23 سال بتائی گئی ہے اور وہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:سندھ کے تمام اضلاع کیلئے میئرز، چیئرمینز اور امیدواروں کا اعلان کردیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسی ضلع میں اسی طرح کے دو الگ الگ واقعات میں کم از کم چار عسکریت پسندوں کو واصل جہنم کردیا گیا تھا، جبکہ پولیو ٹیم کی حفاظت کرنے والے ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

Related Posts